al-Qadr (القَدْر)

Maulana Fateh Muhammad Jalandhry by Maulana Fateh Muhammad Jalandhry

Chapter 97 • 5 verses • Meccan

97:1 ہم نے اس( قرآن) کو شب قدر میں نازل (کرنا شروع) کیا
97:2 اور تمہیں کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے؟
97:3 شب قدر ہزار مہینے سے بہتر ہے
97:4 اس میں روح (الامین) اور فرشتے ہر کام کے (انتظام کے) لیے اپنے پروردگار کے حکم سے اترتے ہیں
97:5 یہ( رات) طلوع صبح تک (امان اور) سلامتی ہے